شادی سے انکار، نوجوان کا لڑکی پر تیزاب سے حملہ، چہرہ متاثر
ملتان ( وقا ئع نگار ) تھانہ صدر ملتان کے علاقے کریم ٹاؤن (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
میں نوجوان نے پسند کی شادی سے انکارپرلڑکی پرتیزاب پھینک دیا جس سے اس کا چہرہ بری طرح جھلس گیا، متاثرہ لڑکی کونشترہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزم فرارہونے میں کامیاب ہو گیا تفصیل کے مطابق سورج میانی کے علاقے کریم ٹاون کی رہائشی سائرہ بانو پر علاقے کے دودھ دہی کا کام کرنے والے دکاندارشہزاد نے پسند کی شادی سے انکارپرتیزاب پھینک دیا، ملزم نے علی الصبح لڑکی کے گھرداخل ہوکراس کے چہرے پرتیزاب ڈالا جس سیوہ بری طرح جھلس گئی، اطلاع ملنے پرپولیس اورریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، ریسکیوکے ذریعے متاثرہ لڑکی کونشترہسپتال کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے، دوسری جانب ملزم شہزاد موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس تھانہ صدر ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے۔
تیزاب