عوامی خوشحالی، تعمیروترقی کیلئے ہمیشہ کردار ادا کرتے رہیں گے، سعید خان منیس

عوامی خوشحالی، تعمیروترقی کیلئے ہمیشہ کردار ادا کرتے رہیں گے، سعید خان منیس

  

 ٹبہ سلطانپور (سٹی رپورٹر) سابق سپیکر صوبائی اسمبلی حاجی سعیداحمدخان(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 منیس نے سابق صوبائی وزیر آصف سعید منیس اوروائس چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی عاصم سعید منیس کے ہمراہ صحافیوں سے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ حلقہ این اے 165کی عوام سے دل کارشتہ ہے خوشحالی اور تعمیر وترقی کے لیے ہمیشہ کرداراداکیے اورکرتے رہینگے اورہم اپنے دوست احباب کے دکھ دردکے سچے اور بے لوث ساتھی ہیں زندگی بخیرتورہینگے انہوں نے کہاکہ تبدیلیاں صرف باتوں سے نہیں بلکہ کچھ کردیکھانے سے آ تی ہیں اور آ ج ہماری غیور عوام نے پہچان لیا ہے کہ کون مخلص ساتھی ہیں انہوں نے مزید کہاکہ انشاللہ آ ئند ہ دور منیس گروپ کاہے اورپیاری عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ایک بارپھر عملی اقدامات کرینگے اس موقع پرنوشادخان پٹھان،خرم خان پٹھان،عرفان خان پٹھان، عرفان اکرم،عمران اکرم،عثمان اکرم،یامین خان وینس ودیگرصحافی موجودتھے۔

سعید خان منیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -