اوقات کار کم، بینکوں کے باہر رش بڑھ گیا

 اوقات کار کم، بینکوں کے باہر رش بڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)  حکومت کی جانب سے رمضان (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
المبارک میں بینکوں کے اوقات کار کم کر کے ایک بجے تک ٹائم کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ٹائم کم ہونے پر بینکوں کے سامنے رش بڑھ گیا ہے، تنخواہ دار طبقہ پنشنرز اور گندم کی رقم کی ادائیگی والے سارا دن بینک کے سامنے کھڑے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ایس او پیز کی بھی خلاف ورزی ہو رہی ہے، اس بارے بینک کھاتہ داروں نے بتایاسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار دوپہر ایک بجے تک کردیے ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے، رواں ماہ کا پہلا ہفتہ ہونے پر تنخواہ دار طبقے کا بھی رش ہے جبکہ پینشنر حضرات بھی سارا دن لائنوں میں لگے رہتے ہیں جبکہ فوڈ گودام کی جانب سے کسانوں کو گندم کے رقم کی ادائیگی بھی انہیں بینکوں سے کی جا رہی ہے،بینکوں کے سامنے بے پناہ رش ہونے کی وجہ سے ایس او پیز کی بھی خلاف ورزی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے، صارفین  وکھاتہ اداروں نے سٹیٹ بینک سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ بینکوں کا ٹائم بڑھایا جائے اور 8 مئی کو بینک بند ہونے کی بجائے اس کی تاریخ کوبڑھایا جائے تاکہ سرکاری ملازمین اپنی تنخواہ اور پشنرز اپنی پنشن اور کاشتکار اپنی رقوم کی وصولی کر سکیں۔
رش