ملتان، مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کو لاکھو ں کانقصان

ملتان، مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کو لاکھو ں کانقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (  وقا ئع نگار  )  چوری ڈکیتی کی  وارداتوں کے مختلف واقعات میں شہری قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے  پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
 شروع کر دی ہے۔قادر پوراں کے علاقہ سے نامعلوم افراد قیصر کے بھانے سے ایک لاکھ مالیت کی گائے چوری کر کے لے گئے جلالپور سے شاہ محمد کی مو ٹرسائیکل چوری ہو گئی۔دہلی گیٹ بازار سے شبیر کا 35 ہزار مالیت کا موبائل فون چوری کرلیا گیا۔تھانہ کینٹ کے علاقہ بامنجی چوک سے مزمل سمیت 11 افراد کے موبائل فونز کل مالیتی2 لاکھ روپے چوری ہوگئے۔تھانہ شاہ شمس کے علاقہ حسن سوالی چوک سے آصف سمیت 12 افراد کے مو بائل فونز کل مالیتی 3لاکھ روپے   چوری ہوگئے۔سٹی شجاعباد سے عامر کی مو ٹرسائیکل چوری ہوگئی۔
وارداتیں