کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) آر پی او فیصل رانا کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے محکمہ داخلہ کی ہدایات پر عمل در آمد کا جائزہ لینے خود نکل پڑے، تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا 21 رمضان المبارک کو علی الصبح  ہی  کورونا ایس اوپیز (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

کے حوالے سے محکمہ داخلہ کی ہدایات پر عمل در آمد کا جائزہ لینے کے لئے فیلڈ میں نکلے پڑے،آر پی او نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،راجن پور،مظفرگڑھ اور لیہ کے ڈی پی اوز اور 17 پولیس سرکلز کے ایس ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ کورونا ایس اوپیز کے تحت ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کے لئے محکمہ داخلہ نے جو ہدایات دی ہیں ان پر مکمل عمل درآمد کے لئے فیلڈ میں نکلیں،آر پی او فیصل رانا کی ہدایت پر تمام۔افسران بھی اپنے اضلاع اور سرکلز میں نکل پڑے،آر پی اوکے خود فیلڈ میں نکلے کا مقصد ریجن کے تمام اضلاع میں محکمہ داخلہ کی ہدایات پر ہر حوالے سے عمل درآمد کو یقینی بنانا تھا،آر پی او فیصل رانا نے محکمہ داخلہ کی ہدایات اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر فوری مقدمات کے اندراج کا حکم بھی دیا،آر پی او نے کہا کہ جس ضلع،سرکل اور تھانہ کہ حدود میں محکمہ داخلہ کی ہدایات اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی اور اس پر قانونی کارروائی سامنے نہ آئی تو ایس ایچ او سے لے کر تمام۔ذمہ دار افسران کے خلاف محکمانہ احتساب کارروائی ہو گی،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والی کورونا وبا سے بچاو،نجات اور چھٹکارے کا جب ایک ہی راستہ ایس اوپیز پر عمل کرنا ہے تو پھر ہم نے پیار اور قانون کی عملداری سختی کے تحت ہر صورت کورونا ایس اوپیز پر عمل کروا کر معاشرے کو اس مہلک،جاں لیوا اور موذی مرض سے بچانا ہے،آر پی او نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے جب تک ملک میں غیر معمولی حالات ہیں پولیس فرنٹ لائن فورس کے طور پر غیر معمولی انداز میں کورونا ایس او پیز پر عمل کروانے کے لئے اپنا قانونی کردار ادا کرتی رہے گی۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -