اکوڑہ خٹک میں افغان قصائیوں کی من مانیاں عروج پر
اکوڑہ خٹک (نمائندہ پاکستان) اکوڑہ خٹک میں افغان قصائیوں کی من مانیاں عروج پر۔بھینس کا ہڈی والا گوشت550 روپے سرخی چربی ملا گوشت700 روپے قیمہ 750 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں ضلعی انتظامیہ مکمل خاموش۔ تفصیلات کے مطابق ما ہ رمضان کے بابرکت مہینے میں اکوڑہ خٹک مہاجر بازار میں افغان قصائیوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گوشت کے مقرر کردہ نرخوں کی دھیجاں اڑا دی ہیں افغان قصائی من مانے نرخ پر کھلے عام گوشت فروخت رہے ہیں ضلعی انتظامیہ نے ماہ رمضان سے قبل بھینس کے فی کلوگوشت کی قیمت 350 مقررہ کر رکھی تھی لیکن افغان قصائی 450 روپے فروخت کر رہے تھے۔ضلع انتظامیہ نے عوام پر مہنگائی کا بم گرا کر ماہ رمضان میں قصائیوں کو بھینس کے گوشت کی قیمت 450 روپے مقررہ کر دی جبکہ افغان قصائیوں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گوشت 100 روپے فی کلو مہنگا کرنے کے احکامات کی بھی دھیجایاں ارا دی اور من مانے نرخ بھینس کا گوشت فی کلو 550 روپے بھینس کا چربی ملا ہوا سرخی گوشت 700 اور قیمہ 750 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں جبکہ ضلع انتظامیہ افغان قصائیوں کو لگام لگانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔اکوڑہ خٹک کے عوامی سماجی حلقوں نے DC نوشہرہ AC نوشہرہ DPO نوشہرہ سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔