ٹانک‘ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا شیعہ سنی علماء و مشران کیساتھ علیحدہ علیحدہ میٹنگز کا انعقاد
ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا شیعہ سنی علماء و مشران کیساتھ علیحدہ علیحدہ میٹنگز کا انعقاد،دونوں مسالک کے علماء و مشران کی یوم علی رض، جمعتہ الوداع اور یوم القدس? نماز عید الفطر کے اجتماعات کے دوران COVID-19 کے خلاف جاری SOPs اور حکومتی احکامات پر مکمل عمل درآمد اور مکمل تعاون کی یقین دہانی، تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ نے یوم شہادت حضرت علی رض، جمعتہ الوداع? یوم القدس? اعتکاف? نماز عید الفطر اور لاک ڈا?ن کے دوران حکومت کیجانب سے جاری کئیگئے ہدایات اور احکامات اور کووڈ-19 کے خلاف ایس۔او۔پیز پر مکمل طور پر عمل درآمد کرانے کے تناظر میں اہل سنت اور اہل تشیع کے علماء اور مشران کیساتھ اپنے دفتر میں علیحدہ علیحدہ میٹنگز منعقد کیں۔ اس موقع پر اہل تشیع و اہل سنت کے علماء اور مشران کے علاوہ ٹانک پولیس کے ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹرز اقبال خان بلوچ، ڈی۔ایس۔پی سب ڈویژن جنڈولہ غازی مرجان خان اور لائن آفیسر شریف اللہ خان بھی موجود تھے۔ میٹنگز کے دوران ڈی۔پی۔او ٹانک نے کسی بھی قسم کا جلوس نہ نکالنے، رش نہ بنانے، صفائی کا خاص خیال رکھنے، ماسکس پہننے، سینیٹائزرز استعمال کرنے اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کی اپیل کی اور کہا کہ کرونا ایک بین الاقوامی وباء ہے جسکی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی روک تھام کیلئے بلاضرورت اپنے گھروں سے نہ نکلیں اور ضرورت کے وقت نکلنے کی صورت میں ماسکس ضرور پہنیں، SOPs پر عمل درآمد کی سلسلے میں اپنی پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ آپ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بناسکیں جس پر دونوں مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء اور مشران نے مکمل تعاون کا یقین دلایا علاوہ ازیں ڈی۔پی۔او ٹانک نے انکو یقین دلایا کہ ٹانک پولیس امن و امان کی بحالی اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو انشائاللہ بہرصورت یقینی بنائے گی تاہم پولیس اہل تشیع و اہل سنت کے علاوہ ٹانک کی عوام سے بھی یہی توقع رکھتی ہے کہ وہ اپنے ضلع کو پرامن بنانے کیلئے اپنی پولیس سے ہر ممکن تعاون کریں گے جس پر دونوں مسالک کے علماء اور اکابرین نے آپس میں مکمل بھائی چارہ سے رہنے کیلئے ڈی۔پی۔او ٹانک کو اپنے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔ جس پر ڈی۔پی۔او ٹانک نے ان کا شکریہ ادا کیا۔