تاجر برادری ہر صورت میں کورونا ایس او پیز کو یقینی بنائیں‘ صدر محمد زوبیر
مٹہ ( نمائندہ) اتفاق ایسوسی ایشن مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر نے کہا ہے کہ تاجر برادری ہر صورت میں کورونا ایس او پیز پر عمل کرکے کورونا وائرس سے اپنے اپ اور بازار انے والے عوام کی تحفظ کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ ماسک کی استعمال اس وقت بہت ضروری ہوچکی ہے کیونکہ کورونا سے بچاو میں ماسک اس وقت ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں مٹہ بازار کے تمام دوکاندار اور عوام ماسک کی استعمال اور کورونا ایس او پیز پر عمل درامد کو یقینی بناکر کورونا کو شکست دیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ بازار کے مٹہ چوک میں دوکانداروں اور عوام پر مفت ماسک تقسیم کرنے کی موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مٹہ پریس کلب کے ذمہ دار بھی موجود تھے اس سے پہلے مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر نے سینکڑوں افراد اور دوکانداروں میں مفت ماسک تقسیم کرکے دوکانداروں اور عام لوگوں کو ماسک کی استعمال کو یقینی بنانے کی تاکید کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر محمد زوبیر نے کہا کہ مٹہ بازار کی تمام دوکاندار ہر صورت میں ماسک کی استعمال کو یقینی بناکر اپنے کاروبار کی وقت میں ضرور ماسک کا استعمال کریں انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لی ہیں اور ہمیں بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو پہلے کی طرح شکست دینے کیلئے ہم تمام لوگوں کو حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا چایئے انہوں نے مٹہ بازار کو انے والے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بغیر ضرورت کی بازار انے کی کوشش نہ کریں اور بازار انے والے لوگ ماسک ضرور استعمال کریں