صوبائی دارلحکومت اور گردونواح کے علاقوں میں غیر اعلانیہ لود شیڈنگ کا اچانک سلسلہ شروع 

   صوبائی دارلحکومت اور گردونواح کے علاقوں میں غیر اعلانیہ لود شیڈنگ کا ...

  

پشاور (سٹی رپورٹر) صوبائی دارلحکومت  اور گردونواح  کے علاقوں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی غیر اعلانیہ لود شیڈنگ کا اچانک سلسلہ شروع کردیا گیاہے۔ اندرون شہر ، ریگی ماڈل،کینٹ اور نواحی علاقوں سے گزشتہ دو تین روز سے لوڈ شیڈنگ کی اطلاعات ارہی ہیں، اہلیان علاقہ نے میڈیا  کو بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں بھی اچانک لود شیڈنگ  کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے روزہ داروں کے مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔اندرون شہر کے علاقے گلبہار کے رہائشی نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ رات گئے عین سحری کی تیاری وقت علاقے کی بجلی چلی گئی، اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں سے بھی لوڈ شیڈنگ کی شکایات ارہی ہیں،۔عوامی حلقوں نے پیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گرمی کے محض آغاز  میں اور خصوصی طور پر رمضان المبارک کے مہینے میں صارفین کے لئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔دوسری طرف پیسکو حکام نے ابھی تک لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -