پیپل میں تکرار پر گولیاں چل  گئیں‘ 1 شخص جاں بحق

پیپل میں تکرار پر گولیاں چل  گئیں‘ 1 شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان)پیپل میں تکرار پر گولیاں چلنے لگی۔ نتیجے میں ایک شخص جاں بحق  جبکہ دوسرے فریق سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ نامز د چاروں ملزمان گرفتار،  مقدمہ درج،  تفتیش شروع،  تھانہ رپورٹ کے مطابق  محمد ہارون، سید جلال غنی پسران اسلام غنی،  فیروز ولد امام کوزہ بازدرہ،  شاہد حکیم ولد عبد الحکیم پیپل بھوسہ بھروا رہے تھے کہ دریں اثناء اختر حسین ولد نقیب شاہ نے راستہ بند ہونے پر تکرار کی۔ اور بعد اذاں اختر حسین نے بندوق لاکر مخالف فریق پر فائرنگ کردی۔ جس سے محمد ہارون اور فیروز زخمی ہوگئے۔ اس دوران ہاتھا پائی ہوئی۔ ہاتھاپائی کے دوران مخالف فریق نے بندوق چھین لیا اور فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں اختر حسین موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مقتول کے بیٹے نے مذکورہ بالا چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا جبکہ مبینہ ملزمان نے تھانہ کاٹلنگ آکر اسلحہ سمیت گرفتاری دی۔ مجروحین محمد ہارون، فیروز کو ہسپتال منتقل کردیے گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے لئے بعد تفتیش شروع کردی۔