جنوبی پنجاب: مختلف منصوبوں پرکام کی رفتارتیز کرنیکا حکم 

جنوبی پنجاب: مختلف منصوبوں پرکام کی رفتارتیز کرنیکا حکم 

  

ملتان، بہاو ل پور(نیوز رپورٹر، بیورورپورٹ)  ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں جنوبی پنجاب میں جاری سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات جنوبی پنجاب شعیب اقبال سید نے جنوبی پنجاب میں جاری سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پیش رفت بارے اجلاس کو آگاہ کیا(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

۔ بعد ازاں متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹریز نے ایس ایم ڈی پی پورٹل پر براہ راست اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے چیفس نے اپنے اپنے زیر انتظام محکموں کے تحت جاری سکیموں پر پیش رفت کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں بشمول محکمہ صحت، محکمہ تعلیم و دیگر متعلقہ محکمہ جات میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر سست روی کا شکار سکیموں کابھی فرداً فرداً جائزہ لیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ ان منصوبہ جات پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ جاری پیش رفت کو پورٹل پر باقاعدگی سے اپڈیٹ کرنا ان کی ذمہ داری ہے جس کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر نے مزید ہدایت کی کہ سست روی کا شکار سکیموں سے فنڈز تیزرفتار سکیموں کی طرف منتقل کرکے امسال ان کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ سال کے لئے زیادہ سے زیادہ بجٹ نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیا جاسکے۔ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ اس سال جاری کردہ تمام فنڈز کے سو فیصد استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ محکموں کے افسران بالا کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی کہ وہ فیلڈ میں باقاعدگی سے جا کر جاری سکیموں کا ذاتی طور پر دورہ کریں تا کہ ترقیاتی سکیموں میں آ نے والے مسائل کا فوری تدارک کیا جا سکے اور کام کی رفتار کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی بہتر سے بہتر بنایاجا سکے۔دریں اثنائایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر کا ہاسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا دورہ مختلف ڈیپارٹمنٹس کا معائینہ۔ایڈیشنل سیکرٹری رانا رضوان قدیر بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری ہاسنگ لیاقت علی چٹھہ نے جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی سکیموں کی رفتار اور کام کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ اور عوامی مسائل کے حل کے لیئے آفیسران عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں۔ تاکہ مسائل کے حل میں مدد حاصل ہو۔

اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -