خوشاب پی پی 84 میں ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں جاری انتخابی مہم ختم

  خوشاب پی پی 84 میں ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں جاری انتخابی مہم ختم

  

اسلام آباد (این این آئی)خوشاب کے حلقہ پی پی 84 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں جاری انتخابی مہم ختم ہوگئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کو اب مہم چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔گزشتہ روزہونے والے الیکشن میں 2 لاکھ 92 ہزار 687 ووٹرز اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے جن کیلئے 229 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اور 43 پولنگ اسٹیشنز  کو حساس قرار دیا گیا ہے،امن و امان قائم رکھنے کیلیے 500 رینجرز کے جوان اور 2800 پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ 

انتخابی مہم ختم

مزید :

پشاورصفحہ آخر -