کامونکے، پیشی سے واپسی پر مخالفین کی فائرنگ، چچا 2بھتیجوں سمیت قتل 

کامونکے، پیشی سے واپسی پر مخالفین کی فائرنگ، چچا 2بھتیجوں سمیت قتل 

  

 کامونکے(نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان)دیرینہ دشمنی کی بنا پر مخالفین کی فائرنگ سے چچا اور دو بھتیجے قتل ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ محلہ روڑی صاحب کے ڈوگر گروپ اور تاج چوک کے سرویا گروپ میں قتل کی دشمنی چل رہی تھی کہ گذشتہ روز ڈوگر گروپ کا شبیر ڈوگر اور اسکے بھتیجے اکیس سالہ عبدالرحمن اور پچیس سالہ علی رضا ڈوگر گوجرانوالہ عدالت سے پیشی بھگت کر موٹر سائیکل پر واپس گھر جارہے تھے کہ وہ جونہی تاج چوک میں پہنچے تو گھاٹ لگائے سرویا گروپ کے افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ڈوگر گروپ کے عبدالرحمن اور علی رضا ڈوگر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔جبکہ شبیر ڈوگر گوجرانوالہ ہسپتال پہنچ کردم توڑ گیا۔تینوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے ایمن آباد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔قتل کے واقعہ پر علاقہ میں سوگ کا سماں جبکہ مقتولین کے گھروں میں کہرام برپا ہو گیا۔

3 افراد قتل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -