تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کہ زیر اہتمام 8مئی سے 16مئی تک لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاج 

تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کہ زیر اہتمام 8مئی سے 16مئی تک لاک ڈاؤن کیخلاف ...

  

پشاور (سٹی رپورٹڑ) تاجر اتحاد خیبر پختونخواہ کہ زیر اھتمام 8مئی سے 16مئی تک لاک ڈاون کہ حلاف احتجاج زیری قیادت صدر مجیب الرحمن نکالا گیا احتجاج میں مختلف بازاروں کہ صدور تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اختجاج میں لاک ڈاون نامنظور کہ نعرے لگائے گئے اور صدر مجیب الرحمن نے حطاب کرتے ہں وے کہا کہ حکومت نے لاک ڈاون کہ ساتھ اہل تشیع کو بھی یوم علی کہ جلوسوں پر بھی  پابندی لگائی تھے لیکن اہل تشیع  کو اجازت ملا اوع بغیر ایس او پی  جلوسی اور اس کی نگرانی کہ لئے ہزاروں پولیس بمعہ افسران اور دیگر ادارے تغنیات کیے گیے اور جلوسوں میں ایس او پی پر عمل کرسکے لیکن عوام نے خود دیکھا گیا اسلیے ہم تاجر بردرای 8مئی سے 16مئی تک لاک ڈاون کویک صد مسترد کرتے ہیں صدر مجیب الرحمان  نے کہا ہے کہ جسطرح  این سی اوسی کی جانب سے 21 رمضان المبارک پر مجالس کی پابندیوں اور ایس او پیز کے تحت مختصر کرنے والے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے،اندرون شہر میں ضلعی انتظامیہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنے میں مکمل ناکام رہی۔ ایس اوپیز کے نام پر عملدرآمد اور اسے لاگو کرنے کیلئے تاجر برادری کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔ رمضان المبارک کے آخری ایام میں مکمل بازاروں کی بندش اور  طویل تعطیلات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ ملک کو مسلسل نو روز تک بند رکھنا ناقابل قبول ہے۔ حکومت بازاروں کو عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلا رکھے جس سے بازاروں میں رش بھی کم ہو گا اور عوام و خریدار اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت پر خریداری کر سکیں گے۔ 8 مئی سے مکمل بندش سے بازاروں میں عوام کا رش بڑھ گیا ہے جس سے وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ حکومت تاجر برادری کے ساتھ مل کر قانون سازی کرے تو کورونا وائرس پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔ گزشتہ رات مجالس اور جلوسوں میں چھ فٹ کے فاصلے، ماسک نہ پہننے اور دیگر ایس او پیز کو یکسر نظر انداز کیا گیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ حکومت تاجر برادری کے ساتھ نرمی کرے بصورت دیگر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہروں کی کال دینے پر مجبور ہو نگے۔اس موقعہ پر محمد شوکت ظفر منہاس حاجی یسین پیر اسماعیل شفیقحاں حاجی حمداللہ سردار حسین نصیرہاشمی اور دیگر صدور موجود تھے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -