تخت بھائی‘ چڑندے شیر علی بابا کورونہ کے قریب فائرنگ‘ محنت کش قتل
تخت بھا ئی (نمائندہ پاکستان)تخت بھائی کے شہری علاقہ چڑندے شیر علی بابا کورونہ کے قریب فائرنگ۔ دو مسلح ملزمان جو ہنڈا موٹر سائیکل 125 پر سوار تھے نے مستورات کے تنازعے پر اندھا دھند فائرنگ کرکے محنت کش گلکار آیاز ولد مثل خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔وہ کئی مہینے پہلے چڑندے شیر علی بابا کورونہ میں کرائے کے مکان میں رہائش پزیر ہوئے تھے۔ اور مقتول کے بارے میں معلوم ہوچکا ہے کہ اس نے چند سال پہلے اپنی بیوی جویریہ کو اغواء کرکے اس سے زبردستی شادی کی تھی جس پر ملزمان کو شدید رنج تھا۔ ساڑو شاہ پو لیس نے مقتول کے بھائی شہزاد ولد مثل سکنہ گوجر گڑی کے رپورٹ پرملزمان فرمان، الہاز، پسران رحمان اللہ سکنان مانیری شگئی ضلع صوابی کے خلاف دفعہ 302 /24کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کو شش شروع کردی۔