ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کا مزاحمت کا فیصلہ
پشاور (سٹی رپورٹر)پاکستان ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن نے 8مئی سے مجوزہ لاک ڈان کو مسترد کرتے ہوئے اس کی بھر پور مزاحمت کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس پیر کوایسوسی ایشن کے سرپرست خالد ایوب، صدر حبیب اللہ زاہد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں آصف جمال، ظفر شنواری، وزیر خان مومند،ارباب عطاء، ریاض آفریدی، عارف خان اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکانے کہا کہ کورونا کی آڑ میں تاجروں کا معاشی قتل کا سلسلہ بند کیا جائے، انہوں نے عید کی تعطیلات میں سیاحتی مقامات کی بندش پر کے این سی او سی کے فیصلے پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ سیاحت ہی خیبر پختونخوا کی واحد انڈسٹری ہے جس سے صوبے کے لاکھوں افراد بالواسطہ اور بلا واسطہ منسلک ہیں، انہوں نے کہا کہ معیشت کا پہیہ چلنے سے ہی غریب کے گھر کا چولہا جلتا ہے شرکانے کہا کہ ایس او پیز کے تحت ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت نے وائرس کی روک تھام کے لئے ماضی جو اقدامات اٹھائے اس پر ایسوسی ایشن نے من و عن عمل کیا پاکستان جیسے پسماندہ ملک میں مکمل پابندیاں، لاک ڈان مسئلہ حل نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار کی اجازت سے ہی وائرس سے محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ ڈوبتی معشیت کو بھی بچایا جا سکتا ہے۔
2فریقین کے درمیان جائیداد کے تنازعہ خونی تصادم‘ 1 جاں بحق
شبقدر(تحصیل رپورٹر) 2فریقین کے درمیان جائیداد کے تنازعہ خونی تصادم ایک شخص جان بحق اور 2زخمی۔ واقعات کے مطابق صدرگڑھی میں 2فریقین فریق اول نوید خان اور واجد کے درمیان جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ ہوا جس سے فریق اول کے سرتاج ولد گل داد خان سکنہ صدرگڑھی جان بحق جبکہ نوید خان ولد مفرو اللہ خان سکنہ صدر گڑھی شدید زخمی ہوا۔ دوسرے فریق سے واجد ولد فضل ربی سکنہ کتوزئی حال صدر گڑھی دامان زخمی ہوا۔ پولیس تھانہ خواجہ وس نے فریقین کے دعویداری پر ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ درج کرلی۔