وہاڑی، ونڈا کئی گنا مہنگا، مویشی  پالنے والوں میں تشویش کی لہر

وہاڑی، ونڈا کئی گنا مہنگا، مویشی  پالنے والوں میں تشویش کی لہر

  

وہاڑی (بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی)  شہر اور گردونواح میں ناجائز منافع خور مافیا نے جانوروں کو کھلانے(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

 والے ونڈے کی قیمتوں میں کئی سو روپے اضافہ کردیا جس کے باعث مویشی پالنے والے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے مویشی پال رانا مجاہد،شاہد، عظیم،شہزاد،محبوب، حامد، عمران،شاہزیب و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ کہ شہر کے دوکانداروں نے بلاوجہ ہی ونڈے کے ریٹ بڑھا دئیے ہیں جبکہ نہ تو مکئی کا ریٹ بڑھا ہے اور نہ کسی کمپنی نے ریٹ بڑھایا ہے دوکاندار انتظامیہ کی غفلت کے باعث من مرضی کے ریٹ وصول کررہے ہیں جو غریب محنت کشوں کے ساتھ سخت زیادتی ہے مویشی پال حضرات نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب،کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

لہر دوڑ گئی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -