رحیم یارخان، رمضان بازاروں میں  صارفین کو2کلو چینی فراہم کرنیکا حکم

رحیم یارخان، رمضان بازاروں میں  صارفین کو2کلو چینی فراہم کرنیکا حکم

  

 رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ضلع کے13رمضان بازاروں میں صارفین کی سہولت کے(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

 لئے چینی کی مقدار 1کلو سے بڑھا کر دو کلو کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر کے رمضان بازاروں میں چینی کے سٹالز پر عملہ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور تمام صارفین کو 2کلو چینی 65روپے فی کلو گرام فروخت کی جائے۔انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی کے دورہ پر مختلف شیڈز میں سبزی و پھلوں کی ہونے والی نگرانی کے عمل کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں کے قیام سے غریب طبقہ برا ہ راست مستفید ہو رہا ہے تاہم سبسڈی سٹالز پر عوامی ہجوم کو کم کرنے کے لئے انتظامات کو بہتر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازار وں میں چینی صارفین کو 2کلو فروخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ عام مارکیٹ میں بھی اشیاروز مرہ کی مقررہ کردہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ بازاروں اور عام مارکیٹوں میں اشیاضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ گذشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشی اور نرخ نامے آویزاں نہ کرنے پر 14دکانداروں کو76ہزار جرمانہ عائد کیا۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -