لیہ، گراں فروشوں کیخلاف آپریشن  روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا فیصلہ

لیہ، گراں فروشوں کیخلاف آپریشن  روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا فیصلہ

  

لیہ،چوک اعظم(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے کہاہے کہ رمضان بازاروں میں اعلی کوالٹی کی(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

 معیاری اشیاء خورد نوش دستیا ب ہیں سستے داموں شہریوں کو اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے گراں قدر اقدامات اْٹھاجارہے ہیں رمضان بازروں میں ریٹ مارکیٹ سے کم رکھاگیا ہے تاکہ متوسط طبقہ تک اثرات پہنچائے جاسکیں۔انہوں نے یہ بات رمضان بازار لیہ، رمضان بازارچوک اعظم،رمضان بازار فتح پوراور رمضان بازار تحصیل کروڑ لعل عیسن کے معائنہ کے موقع پر کہی۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر لیہ نیا زاحمدمغل اوراسسٹنٹ کمشنر تحصیل کروڑ عامرافتخاربھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے اس موقع پر رمضان بازاروں میں پھل،سبزیوں،انڈے،آٹا،چینی،گوشت ودیگر سٹالز کا معائنہ کیا۔انہوں نے اشیاء ضروریہ کی دستیابی،مقررہ ریٹ پر فروختگی،اضافی سٹاک کی موجودگی کوبھی چیک کیا۔انہوں نے دوکاندارحضرات اور خریداری میں مصروف صارفین سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں کے انعقاد کا بنیادی مقصدصارفین کو حکومت کی جانب سے ریلیف فراہم کرنا ہے ان بازاروں میں مارکیٹ ریٹ سے کم نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے اور ایک ہی چھت تلے اشیاء ضررویہ دستیاب ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام حکومتی ریلیف سے مستفید ہونے کے لئے رمضان بازاروں کا زیادہ سے زیادہ رخ کریں تاکہ ان بازاروں کے انعقادکو کامیاب بنایاجاسکے۔لیہ رمضان بازار میں انسپکٹرمارکیٹ کمیٹی نوید اولکھ،فتح پور ر مضان بازار میں غلام دستگیرنے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے مجموعی طورپربہتر انتظام وانصرا م پررمضان بازاروں میں ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں شاباش دی۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے فوڈ سنٹر فتح پور اور کروڑ کا معائنہ کیااور انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے وزن اور نمی کو بھی چیک کیا۔انہوں نے کورونا ویکسی نیشن سنٹر کروڑ کابھی معائنہ کیا اور بہترصورت حال پرتمام عملے کی تعریف کی۔اسسٹنٹ کمشنر نیا زاحمدمغل نے کہا ہے کہ پر اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کے لئے مانیٹرنگ کا عمل تیزکردیاگیا ہے گراں فروشوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ مقررہ نرخوں پر فروختگی کو چیک کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پرمانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔انہوں نے یہ بات شہرمیں مختلف مارکیٹوں میں آٹا،گھی،چینی،سبزیوں اور پٹرول پمپس کی چیکنگ کرنے کے موقع پرکہی۔ اسسٹنٹ کمشنر نیا زاحمدمغل نے کہاکہ  صارفین کو مقررہ نر خو ں پر اشیا ئے خورد ونو ش کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے کوئی رعائیت نہیں کی جائے گا۔انہوں نے کہاکہ کم آمد نی والے افراد کے معاشی حقوق کے تحفظ کو ہرحال میں یقینی بنایاجائے گاانہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹوں میں مقامی اشیاء کی دستیابی کے باوجودریٹ لسٹ سے ہٹ کر اشیاء ضروریہ کی فروختگی کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے اس موقع پر خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف مجموعی طورپر43ہزار روپے جرمانہ عائدکیا۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -