ساہوکا:دکانوں پر کالے پتھر کی  فروخت میں اضافہ، صورتحال سنگین

ساہوکا:دکانوں پر کالے پتھر کی  فروخت میں اضافہ، صورتحال سنگین

  

 ساہوکا(نامہ نگار)حکومتی پابندی کے باوجود کالے پتھر کی فروخت بڑھ گئی کالے پتھر سے خود کشی کے رجحان میں اضافہ (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

ہورہا ہے ساہوکا کی (ک)نے کالا پتھر پی کر خود کشی کر لی عوامی وسماجی حلقوں کاکالے پتھر کی فروخت میں ملوث دوکانداروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق خودکشی کے واقعات کو روکنے کیلئے کالے پتھر کی فروخت پرپابندی لگائی تھی جس کو بوریوالا،ساہوکا دیوان صاحب،جملیرا و نواحی علاقوں میں ہوا میں اڑا دیا گیاہے ساہوکا میں گذشتہ روزشادی شدہ خاتون(ک) نے معمولی جھگڑے پر کالا پتھر پر کر خود کشی کر لی تھی دوکانوں پرآسانی سے دستیاب کالے پتھر کی فروخت سے ان علاقوں میں خود کشی کے رجحان میں اضافہ ہو گیا ہے معمولی جھگڑے پر خواتین کالا پتھر پی کر زندگی کا خاتمہ کر رہی ہیں گذشتہ ایک سال میں معتدد خواتین کالا پتھر پی کر خود کشی کرچکی ہیں جبکہ معتدد کو بروقت طبعی امداد سے بچا لیا گیا ہے عوامی وسماجی حلقوں نے دوکانوں پر دستیاب کالے پتھر کی فروخت پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اضافہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -