گھریلو جھگڑے،25سالہ خاتون کی کالا پتھر پی کر خودکشی، متعدد ہسپتال منتقل
رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان)گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر 25 سالہ خاتون نے کالاپتھر (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)
پی کرخودکشی کرلی 4 کا اقدام خود کشی ہسپتال منتقل۔تفصیل کے مطابق ظاہر پیر کی رہائشی 25 سالہ رابعہ بی بی نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر پانی میں گھول کر پی لیا حالت غیر ہونے پرورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 4 افراد جن میں مڈ درباری کی 35 سالہ طاہرہ بی بی چوک ظاہر پیر کی 20 سالہ حمیرہ بی بی رکن پور کا 40 سالہ منیر احمد اور ریلوے اسٹیشن کا 22 سالہ شہزیب کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
خودکشی