لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ، ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کیلئے خصوصی کاؤنٹر قائم
ملتان ( خصو صی رپورٹر ) سائلین اور وکلا کی سہولت کے لئے لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں ضمانتی مچلکوں کی تصدیق (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
کے لیے خصوصی کانٹر قائم کردیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کانٹر پر دوسرے اضلاع کے ضمانتی مچلکوں کی بھی تصدیق ہو سکے گی، کاؤنٹر پر نادرا اور اے ڈی ایل آر کے نمائندے سائلین کو سہولت فراہم کریں گے، پرفارما رسپانڈنٹس کے لئے 500 روپے کا اسٹامپ پیپر بھی نہیں لگانا پڑے گا، وکلا اور سائلین کی سہولت کے لئے ہائیکورٹ میں پنجاب بینک کی برانچ ہفتہ کے روز بھی کھلی رہے گی،ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید ریاض الحسن گیلانی کی قیادت میں وفد نے سینئر جج لاہور ہائیکورٹ باقر علی نجفی کو مسائل سے آگاہ کیا تھا۔ ہائیکورٹ بار ملتان کی نشاندہی پر، سہولیات کی فراہمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔ صدر ہائیکورٹ بار سید ریاض الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں یہ اپنی نوعیت کا سب سے پہلا اور واحد سہولت سنٹر ہوگا۔سہولتوں کی فراہمی سے لوگوں کی مشکلات حل، ضمانتی طریقہ کار آسان ہوگا۔مطالبات کے تسلیم ہونے پر سنیئر جج ہائیکورٹ علی باقر نجفی کے مشکور ہیں۔
قائم