عوام کی خدمت اولین ترجیح،علی رضا دریشک

عوام کی خدمت اولین ترجیح،علی رضا دریشک

  

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) دریشک گروپ کے مرکزی (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

راہنماء وجنرل سیکرٹری پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سردارعلی رضا خان دریشک نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہی اُن کی زندگی کا مقصد ہے ضلع راجن پور کی تعمیر وترقی میں ہمیشہ دریشک گروپ پیش پیش رہا اب بھی ضلع بھر میں اربوں کے منصوبے جوپی ٹی آئی اپنے دور میں مکمل کرارہی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ماضی میں تو جنوبی پنجاب کے اس دورافتادہ ضلع کو نظر انداز کیا جاتا رہا اپنی رہائش گاہ پرعوام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں مختلف جماعتوں نے تعلیم، صحت روزگار کے حوالے سے اسے بھلائے رکھا اس کے باوجود اُن کے دریشک گروپ نے ضلع کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا آج موجودہ حکومت نے ضلع راجن پور میں یونیورسٹی کے قیام سمیت متعدد بڑے منصوبوں پر عملی طور پر کام شروع کردیا ہے جو کہ اس ضلع کے عوام کے ساتھ موجودہ حکومت کی محبت کاعملی ثبوت ہے اُن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ان شاء اللہ دریشک گروپ ہی کلین سویپ کرے گا۔

علی رضا دریشک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -