پٹرولیم کمپنی بائیکو کے زیراہتمام تقریب  فائر فائٹرز کیلئے میڈلز، انعامات

پٹرولیم کمپنی بائیکو کے زیراہتمام تقریب  فائر فائٹرز کیلئے میڈلز، انعامات

  

 ملتان(پ ر)بائیکو نے فائر فائٹرز کے عالمی دن پر فائرفائٹرز کو اعزاز سے نوازا  پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائننگ(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

 کمپنی بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈنے فائر فائٹرز کے عالمی دن کی مناسبت سے بلوچستان کے علاقہ حب کے موضع کنڈ میں اپنی ریفائنری میں ایک تقریب کا انعقادکیا۔سماجی فاصلہ اور کورونا وبا کے حوالے سے تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ بائیکو نے کمپنی کے آگ بجھانے والی ٹیم کو ان کی بہادری، جرات اور قربانی کے اعتراف میں میڈلز سے نوازا۔ اظفر سعید بیگ، وائس پریذیڈنٹ، اے ایچ آر، بائیکو نے کمپنی کی سیفٹی میں فائر فائٹرز کے کردار سراہا اورکہا کہ بائیکو آپ کی قربانیوں کا مشکور ہے۔فائر فائٹرز دوسروں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے لگن اور پیشہ ورانہ مہارت سے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔میں فائر فائٹرز کے عالمی دن پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔  اظفربیگ اور راشد بدرالدین، وائس پریذیڈنٹ، آپریشنز کمپنی اور تمام ملازمین کی حفاظت میں اہم کردارادا کرنے پر فائر فائٹرز کو میڈل اور تحائف سے نوازا۔

تقریب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -