حکومتی پالیسیوں سے مختلف ادارے تباہ، مافیا بے لگام، افتخار خان

حکومتی پالیسیوں سے مختلف ادارے تباہ، مافیا بے لگام، افتخار خان

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت  (مہنگائی سرکار) سے کچھ بھی نہیں سنبھل رہا۔ ملک میں مہنگائی ہو،پالیمان ہو،لا اینڈ آڈر کی صورتحال (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

ہو، ایک  ایک کر کے سب ادارے تباہ کر دیئے  ہیں۔ رمضان المبارک میں 22 کروڑ عوام کو نہ راشن مل رہا ہے اور نہ ہی کرونا کی ویکسین مل رہی ہے۔لوگ سارا دن چینی کے حصول کے لیے لائنوں لگنے کے باوجود بھی 2 کلو چینی خرید کرنے میں ناکام رہتے ہیں جو کہ افسوس ناک امر ہے انہوں نیکہا کہ کرونا کی وجہ سے ملک میں صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے اور ایک امریکی سروے کے مطابق اگر پاکستان میں ویکسین کی یہی حالات رہی تو ایک ماہ بعد پاکستان کو بھی بھارت جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عوام مہنگائی اور غربت کی چکی میں اتنا پس چکے ہیں کہ ان کے پاس  پٹرول خریدنے  کی سکت نہیں  اور نہ ہی افطاری کا سامان خریدنے کی طاقت ہے انہوں نیکہا کہ حکومت نے زراعت کو تباہ کر کے ملک میں خوراک کا بحران پیدا کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان کو پہلی مرتبہ کپاس، گندم اور چینی بیرونی ممالک سے مہنگے داموں خرید کرنی پڑ رہی ہے جبکہ مشیروں اور وزیروں کی فوج ظفر موج بے رواں سال میں اب تک5 مرتبہ  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اب اگلے ماہ پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ پٹرولیم پر انکوئری رپورٹ آنے کے باوجود حکومت کیوں خاموش ہے؟عوام سے لوٹے ہوئے پیسے اور مہنگائی کا حساب کون دے گا؟پٹرولیم کا مصنوعی بحران پیدا کر کے وزیراعظم ہاس میں بیٹھے مافیا نے ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ کیا اور اپنی تجوریاں بھریں۔ اپریل کے ماہ میں افراط زر مجموعی طور پر  11.1فیصد رہی۔ فوڈ انفلیشن 15 فیصد رہی۔ جو کہ ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔مرغی کی قیمتوں میں  100 فیصد اضافہ ہوا ہے.چینی کی قیمتوں میں  18 فیصد اضافہ جبکہ گندم کی قیمتوں میں 17 فیصد اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 19 فیصد  اضافہ ہوا ہے۔ رمضان شریف میں لوگوں کو ریلیف وزیراعظم کے فلمی رمضان بازار کے دوروں سے نہیں ملے گا۔جہاں اتوار کرونا کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاون ہوتا ہے ایک فلم کی شوٹنگ کا سیٹ لگا کر اس پر وزیراعظم کا دورہ، بازار میں جہاں  وزیراعظم اکیلے خرید دار ہیں عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔اس تباہی اور بربادی سرکار نے عوام کے ساتھ ڈرامے اور فراڈ کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ وزیراعظم عمران خان کو اگر ڈرامے اور فلم کا اتنا ہی شوق ہے تو لائین میں کھڑے ہوکر 2کلو چینی سرکاری ریٹ پر خرید کر دکھائیں۔

افتخار خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -