سابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل کرامت رحمان نیازی انتقال کر گئے

   سابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل کرامت رحمان نیازی انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل کرامت رحمان نیازی انتقال کر گئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سابق سربراہ کا انتقال اسلام آباد میں ہوا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کرامت رحمان نیازی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی (ریٹائرڈ)کے انتقال پراظہار افسوس کیا ہے۔نیول چیف نے بھی لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے کرامت رحمان نیازی کی خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کرامت رحمان نیازی نے 1956 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا اور 1964 میں پاکستان کی پہلی آبدوز غازی کے کمانڈر بنے۔ کرامت رحمان نیازی نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں حصہ لیا اور نشان امتیاز(ملٹری)، ستارہ جرات (ملٹری) اور ہلال امتیاز (ملٹری) کے اعزازات حاصل کیے۔ کرامت رحمان نیازی 22 مارچ 1979 کو پاکستان بحریہ کے چیف آف اسٹاف بنے اور 23 مارچ 1983 تک اس عہدے پر فائز رہے۔
 پاک بحریہ/ انتقال