کرونا، بازاروں میں ہجوم خطرناک،شہری احتیاط کریں، ابراہیم خان

کرونا، بازاروں میں ہجوم خطرناک،شہری احتیاط کریں، ابراہیم خان

  

ملتان (نیوز رپورٹر)  ایم این اے محمد ابراھیم خان ممبر پبلک اکاونٹ کمیٹی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک مقدس مہنیہ مسلمانوں کیلے اللہ تعالی کا ایک بہت بڑا انعام ہے۔ انشااللہ مارمضان المبارک کی بدولت ہمارے ملک سمیت دنیابھر سے کرونا وائرس سمیت تمام موزی امراض کا خاتمہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے شجاع آباد میں سیاسی وسماجی راہنما حاجی شیخ شاہد(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

 اقبال  کی قیادت میں آنے والے وفد جس میں وقار شاہد،افضل رحمان،اسلام الدین شامل تھے سے ملاقات کے موقع پر کیا ا نھوں نے مزید کہا کہ کرونا ایک عالمی وبا ہے انسانیت کو اس غیر معمولی آزمائش سے سرخرو ہونے کے لیے اجتماعی کاوشویں اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا جذبہ درکار ہے حکومت کی طرف سے لاک ڈاون میں نر می کی وجہ سے بازاروں سڑکوں پر لوگوں کا ہجوم دیکھنے میں آیا ہے عوام سماجی فاصلہ برقرارنہیں رکھ رہے حکومت اور ڈاکٹرز کی ہدایات کونظر انداز کیا جارہا ہے یہ صورتحال ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے ہمیں ملک کو بے روز گاری،معاشی بد حالی سے بچانا ہے تو سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا یہ احتیاطی تدابیراتنی مشکل نہیں کہ اس عمل نہ کیا جاسکے عوام کے پاس احتیاطی تدابیر کے سوا کو ئی راستہ نہیں ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا اور یہ سب عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

ابراہیم خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -