شہباز شریف سے لیگی رہنما ارشد خان لغاری کی ملاقات

شہباز شریف سے لیگی رہنما ارشد خان لغاری کی ملاقات

  

صادق آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدروقائدحزب اختلاف قومی اسمبلی میاں محمدشہبازشریف (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

نے کہا ہے کہ مہنگائی حکومتی نااہلی اورنہ تجربہ کاری کا باعث،بجلی عوام کی دسترس سے باہر،ماہ رمضان میں عوام اشیا خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے نائب صدروسابق وفاقی وزیر صنعت وپیدوارسردارمحمدارشدخان لغاری سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ ملک قرضوں میں جکڑا جا رہا ہے،ہم نے ملک وقوم کو بیرونی قرضوں سے نجات دلائی لیکن حکمرانوں نے تاریخ کے بڑے قرضے لے کر ملکی نظام اور معیشت کو تباہی کے کنارے پہنچا دیا،جس کے باعث بجلی کے نرخوں میں آے روز اضافوں نے مہنگائی کوبلندترین سطح پر پہنچایا آج ملک کا ہر فرد مشکلات اور مصائب کا شکار ہے،میاں محمدشہباشریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)اسمبلی اور اسمبلی کے باہر اپنا قائدانہ کردارمصلحتوں کے بغیر بھر پور انداز میں ادا کرتی رہے گی،میاں محمدشہبازشریف نے سردارمحمدارشدخان لغاری کی پارٹی کے لئے خدمات کی تعریف کی اور ان کے لئے نہک خواہشات کااظہار کیا۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -