20سالہ نوجوان کو نامعلوم  افراد کی فائرنگ سے قتل 

   20سالہ نوجوان کو نامعلوم  افراد کی فائرنگ سے قتل 

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر)  20سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا۔ ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 7افراد زخمی۔ واقعات کے مطابق 20سالہ نسیم ولد گلاخان سکنہ شواری سرایہ دلہ زاک روڈ پشاور حال یوسف خان قلعہ شبقدر افطاری سے پہلے گھر سے نکل کر لاپتہ ہوا آج صبح ان کی قتل شدہ لاش قریبی کھیتوں سے ملا۔ پولیس تھانہ شبقدر نے مقتول کے بھائی سمین خان کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلی۔ دوسرا واقعہ شبقدر میں مٹہ روڈ پر پیش آیا۔ جہاں آج علل الصبح تیز رفتار الٹو موٹرکار کی ٹائر نکلنے سے سامنے آنے والے چنگ چی سے ٹکرا گیا۔ جس سے چنگ چی ڈرائیور فاروق ولد غلام نبی، موٹرکار ڈرائیور رضوان ان کا بھائی فرید پسران امتیاز سکنہ خواجہ وس، شاہد عدنان ولد حیات گل سکنہ خوبئی، محمد صالح، رحمان سید اور اقراء شدید زخمی ہوئی۔ پولیس تھانہ شبقدر نے چنگ چی ڈرائیور فاروق کے مدعیت میں مقدمہ درج کرلی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -