رمضان المبارک بخششوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے‘ مولانا محمد اقبال حیدری

رمضان المبارک بخششوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے‘ مولانا محمد اقبال حیدری

  

پشاور (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء اور قومی امن کمیٹی ضلع پشاور کے چیئرمین مولانا محمد اقبال شاہ حیدری نے تراویح میں ختم القرآن کی مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک بخششوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اس ماہِ مقدس میں مسلمان اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ و استغفار کر کے اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں رمضان المبارک نیکیوں کا سیزن ہے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت ہر وقت انسان کو اپنے طرف متوجہ کرتی ہے۔ قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر صحابہ کرام رض نے پوری دنیا پر اسلام کا پرچم سربلند کیا ہے پاکستان کا مقدر قرآن وسنت کا نظام ہے حضور اکرم ص کی محبت سرمایہ ایمان ہے نبی کریم ص کی تعلیمات، اخلاقیات، سیاست، معاشیات الغرض یہ کہ ہمارے تمام شعبہ ہائے زندگی کیلئے رہنمائی کا باعث ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم رحمتہ اللعالمین بن کر آئے ہیں مگر افسوس کہ آج عالم کفر اس پیغمبر کی شان میں گستاخیاں کر رہا ہے جوکہ مومن کو ہرگز برداشت نہیں ہے مومن  ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر سکتے ہیں اور اسی میں مسلمانوں کی نجات ہے۔ اور کہا کہ امت مسلمہ حضور ص کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوجائے تو مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -