عید کے بعد ایس او پیز کیساتھ یونیورسٹیاں کھولی جائیں 

عید کے بعد ایس او پیز کیساتھ یونیورسٹیاں کھولی جائیں 

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں ان لائن کلاسز پر طلبہ کے تحفظات برقرار طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ عید کے بعد ایس او پیز کیساتھ یونیورسٹیاں کھولے جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ آن لائن کلاسز سے نصاب کو سمجھنے میں مشکلات درپیش ہے جبکہ رمضان میں روٹین چینج ہونے سے اساتذہ کیساتھ رابطہ کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے جسکے باعث ان لائن کلاسز کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا جبکہ عام دنوں میں بھی ان لائن کلاسز برائے نام ہوتے ہے انہوں نے کہا کہ امسال ان لائن کلاسز میں طلبہ کی حاضری کی شرح بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہے مختلف سرکاری یونیورسٹیز کے طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہی مزید قیمتی وقت جائع کئے بغیر عید کے بعد یونیورسٹیز کو ایس او پیز کیساتھ کھول دئے جائے تاکہ تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -