سعودی عرب کے آٹھ علاقوں میں 24نمازیوں میں کورونا وائرس  کی تشخیص،تمام مساجد بند  

سعودی عرب کے آٹھ علاقوں میں 24نمازیوں میں کورونا وائرس  کی تشخیص،تمام مساجد ...

  

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے 8 علاقوں میں 24 نمازیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امورکا کہنا تھا کہ 24مساجد عارضی طور پر بند کردی گئی ہیں۔اس سے قبل سعودی حکومت نے عالمی وبا کورونا سے متعلق غلط خبر پھیلانے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کورونا سے متعلق افواہ پر جرمانہ ہوگا۔کورونا سے متعلق افواہ پھیلانے پر1سے10لاکھ ریال جرمانہ اور 5سال قید ہوسکتی ہے، وزارت داخلہ کے مطابق کورونا سے متعلق افواہ پر دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں۔

سعودی عرب

مزید :

پشاورصفحہ آخر -