افغانستان میں سیلاب کے  باعث کم از کم 12 افراد ہلاک

  افغانستان میں سیلاب کے  باعث کم از کم 12 افراد ہلاک

  

ہرات، افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں شدید بارش اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔مقامی حکومت نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ صوبہ ہرات میں ادرسکن اور اس کے ہمسایہ اضلاع کے وسیع علاقے سیلابی ریلوں کی لپیٹ میں آئے ہیں۔مقامی حکومت کے ایک ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں 1 خاتون اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث ان اضلاع میں درجنوں مکانات اور باغات تباہ ہوئے ہیں اور متعدد ضلعی سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہیں۔بیان کے مطابق امدادی اہلکار متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکے ہیں اور اب تک بیشتر مقامی گھرانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔حالیہ ہفتوں کے دوران  ملک کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوئی ہیں۔

 سیلاب

مزید :

پشاورصفحہ آخر -