بیوروکریٹس کو اب ایم پی ون سکیل پرتعیناتی کیلئے استعفیٰ نہیں دینا پڑیگا

بیوروکریٹس کو اب ایم پی ون سکیل پرتعیناتی کیلئے استعفیٰ نہیں دینا پڑیگا

  

اسلام آباد (این این آئی)کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات نے بیوروکریٹس کو کیریئر میں ایک بار ایم پی (مینجمنٹ پوزیشن)سکیل ون پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق ایم پی ون سکیل پر تعیناتی کیلئے اب بیوروکریٹس کو استعفیٰ نہیں دینا پڑے گا جبکہ 5 سال کی تعیناتی کے دوران ماہانہ 8 لاکھ روپے تنخواہ اور دیگر مراعات بھی ملیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ ایم پی ون سکیل پر تعیناتی کیلئے بیوروکریٹس کیلئے مستعفی ہونا لازم تھا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو کنسلٹنسی خدمات لینے کی بھی منظوری دی ہے جبکہ کنسلٹنسی کا عرصہ 6 ماہ اور زیادہ سے زیادہ بجٹ 60 لاکھ روپے ہوگا۔

 بیوروکریٹس

مزید :

پشاورصفحہ آخر -