فائر فائیٹرز کا عالمی دن، ملتان سمیت مختلف شہروں میں تقریبات

فائر فائیٹرز کا عالمی دن، ملتان سمیت مختلف شہروں میں تقریبات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، وہاڑی، بہاولپور، میاں چنوں، عبدالحکیم، لیہ، چوک اعظم، خانیوال، بستی ملوک(وقائع نگار، بیورو رپورٹ، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان، سٹی رپورٹر)  ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)
(ستارہ امتیاز)  کی  ہدایت  پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرخالد محمود کی قیادت میں فائر فائٹر کے عالمی دن کے موقع پرسیمینار کا اہتمام کیا۔  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرخالد محمود نے سیمینار کے شرکاء سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد ان فائر فائٹرشہداء کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،جنہوں نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا یہ لوگ اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لوگوں کی جان و  مال کا تحفظ کرتے ہیں۔ ریسکیو 1122 خانیوال نے گزشتہ سال کئی ملین سے زائد کا نقصان ہونے سے بچایا ریسکو 1122 کے جوانوں  نے اس عالمی دن کے موقع پر عہد کیا کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیا رہیں۔ ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد  یاسر رضا نے شرکاء کو فائر فائٹر  دن منانے کی افادیت کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور ضلع کی سطح پر ہونے والے فائر کے واقعات  کے بارے آگاہی دی۔  بعد ازاں ریسکیو 1122 کی جانب سے واک کا اہتمام کیا گیا جو ریسکیو اسٹیشن لاہور موڑ سے شروع ہو کرمختلف مقامات سے ہوتی ہوئی ریسکیوآفس میں اختتام پذیر ہوئی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیور  1122ڈاکٹر خالد محمود نے کی واک میں ریسکیو آفیسرز،جوانوں نے شرکت کی۔ آخر میں عوام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید فائر فائٹرز کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر دانش خلیل کی ہدایت پر کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن وہاڑی اور بوریوالا میں 04 مئی ورلڈ فائر فائیٹرز ڈے کے حوالہ سے تقریب کا اہتمام کیا گیا  جس میں ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ بورے والا کے اہلکا روں نے شرکت کی۔پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی 4 مئی کو فائر فائیٹرز  ڈے کے طور پر منایا جا تاہے جس میں  فائر فائیٹنگ کے دوران شہید ہونے والے فائر فائیٹرز کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔تقریب میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عبدالجبار کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد ُان فائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے اور انکی لازوال قربانیوں کو یاد رکھنا ہے جو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان ومال کے حفاظت کرتے ہیں۔اس سلسلہ میں شہدا ریسکیویادگار پر شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر وہاڑی انجینئر دانش خلیل کا ریسکیو اہلکاروں اور عوام الناس کے نام پیغام دیا کہ کرونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے حکومت کی طرف سے جاری کردہ کروناایس او پیز   پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ اس موقع پرا سٹیشن کو آرڈنیٹرشبیر شاہ، ریسکیو انسٹرکٹر آصف منیر برولہ،کیمونٹی انسٹرکٹر کنول شہزاد بلوچ اور میڈیا کو آرڈنیٹر محمد طارق رشید اور محمد عظیم بھی موجود تھے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائیٹر ز کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بہاول پورکے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین کی زیرقیادت ایک واک کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد اس دن کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرناتھا۔نیز دوران ڈیوٹی شہیدہونے والے ریسکیو1122کے فائر فائیڑز کے لئے ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین نے  فائر فائیٹر ز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ ہمارے فائر فائٹرزاپنی زندگی خطرے میں ڈال کر لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کرتے ہیں اور کرونا کی موجودہ صورتحال میں فرنٹ لائن ریسکیورز ہی حقیقی ہیروہیں۔اس موقع پر یسکیو 1122 کے ایڈمن،آپریشنل، کنٹرول روم خصوصاًلیڈ فائیر ریسکیوئرز، فائر ریسکیوئرز اور ریسکیو وولینٹئرزنے شرکت کی اورخصوصاً بہاولپور میں شہیدہونے والے ریسکیوئر عاشق علی اور ریسکیو 1122 کے دیگر شہید ہونے والے اہلکاروں کے لئے فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دعا بھی کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹی سی غفلت ایک بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے گھروں کے اندر استعمال ہونے والے برقی آلا ت ٹی وی، واشنگ مشین،اوون،استری،لیپ ٹاپ چارجر اور موبائل چارجر کے پلگ کو خصوصاًنکال کر سوئیں اور گیس اپلائنسز کو استعمال کے بعد بند کردیں۔ انہوں نے صنعتی اداروں پر زور دیا کہ وہ فائر اینڈ سیفٹی انتظامات کو یقینی بنائیں اور تمام عمارتوں کے اندر فائر سیفٹی کے کو ڈکو یقینی بنایا جائے۔نیز جدید فائر الارم سسٹم،سموک ڈیٹیکٹر اور آگ بجھانے والے آلات کی تنصیبات بھی کی جائیں اور بلڈنگ سیفٹی کوڈ پر بھی عمل کیا جائے۔انہوں نے مزیدکہا کہ موجودہ ترقی کے دور میں آتشزدگی کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور محفوظ رویوں سے ہی آتش زدگی جیسے واقعات پر قابو پا کر جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز)  کی  ہدایت  پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرخالد محمود کی قیادت میں فائر فائٹر کے عالمی دن کے موقع پرسیمینار کا اہتمام کیا۔  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرخالد محمود نے سیمینار کے شرکا سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد ان فائر فائٹرشہدا کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،جنہوں نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا یہ لوگ اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لوگوں کی جان و  مال کا تحفظ کرتے ہیں۔ ریسکیو 1122 خانیوال نے گزشتہ سال کئی ملین سے زائد کا نقصان ہونے سے بچایا ریسکو 1122 کے جوانوں  نے اس عالمی دن کے موقع پر عہد کیا کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیا رہیں۔ ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد  یاسر رضا  نے  شرکا کو  فائر فائٹر  دن منانے کی افادیت  کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور ضلع کی سطح پر ہونے والے فائر کے واقعات  کے بارے آگاہی دی۔  بعد ازاں ریسکیو 1122 کی جانب سے واک کا اہتمام کیا گیا جو ریسکیو اسٹیشن لاہور موڑ سے شروع ہو کر  مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی ریسکیوآفس میں اختتام پذیر ہوئی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیور  1122ڈاکٹر خالد محمود  نے کی  واک میں ریسکیو آفیسرز،جوانوں نے شرکت کی۔ آخر میں عوام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے   شہید فائر فائٹرز کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ڈسٹر کٹ ایمر جینسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر سجاد احمد کی ہدایت پر کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن پر 04 مئی ورلڈ فائر فائیٹرز ڈے کے حوالہ سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ریسکیو 1122 اور فائر سٹاف نے شرکت کی۔تقریب میں کورونا ایس اوپیز پرسختی سے عمل کیاگیا۔ڈسٹر کٹ ایمر جینسی آفیسرڈاکٹر سجاد احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی 4 مئی کو فائر فائیٹرز ڈے کے طور پر منایا جا تاہے جس میں فائر فائیٹنگ کے دوران شہید ہونے والے فائر فائیٹرز کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس دن کو منانے کا مقصدان فائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے اور انکی لازوال قربانیوں کو یاد رکھنا ہے جو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان ومال کے حفاظت کرتے ہیں۔اس سلسلہ میں شہداء ریسکیویادگار پر شہدا ء کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر سجاد احمداپنے پیغام میں کورونا ایس اوپیز پرسختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پرکیمونٹی اینڈ سیفٹی آفیسر نیاز حسین سامٹیہ، محمد اکرم اویس، اسٹیشن کوآرڈنیٹرشبیر محمد کاشف،اور میڈیا کو آرڈنیٹر وسیم حیات بھی موجود تھے۔4مئی فائر فائٹرز کے عالمی دن کے حوالے سے بستی ملوک پریس کلب کے صدر چوہدری وحید اختر مغل,جنرل سیکرٹری ملک انصر عباس,چئیرمین مجلس عاملہ و جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران چوہدری رضوان یوسف,سینئر صحافی چوہدری اشفاق احمد نے بستی ملوک قائم آفس رسیکیو 1122کے اہلکاروں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اورعالمیدن  فائر فائٹرز کی مبارکباد دی اس موقع پر صدر بستی ملوک پریس کلب چوہدری وحید اختر نے کہا کہ ریسکیو 1122پاکستان کا واحد ادارہ ہے جو کہ بلا تفریق اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیتا ہے جس پر پوری پاکستانی قوم کو فخرے ہے جبکہ مرکزی انجمن تاجران کیجنرل سیکرٹری چوہدی رضوان یوسف نے کہا کہ  ریسکیو 1122 کے جوان دیگر فورسسز کی طرح پاکستان پر ہر مشکل وقت میں فرنٹ لائن پر موجود ہوتے ہیں چاہے وہ جنگی حالات ہوں یاپھر قدرتی آفات۔جنرل سیکرٹری بستی ملوک پریس کلب ملک انصر عباس نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج فائر فائٹرز ڈے منایا جارہا ہے اور ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے کہ گرمی,سردی,بارش و طوفانی حالات میں کہیں بھی کوئی مشکل کی گھڑی آجائے ہمارے جوان سب سے پہلے فرنٹ لائن میں کھڑے ہو کر اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں جس پر ہم سب اپنے ان جوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دوران ڈیوٹی شہادت پاجانے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
عالمی دن