ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کی گندم، چینی برآمد 

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کی گندم، چینی برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان، ٹبہ سلطان پور، قصبہ گجرات، بارہ میل، ہارون آباد، بستی ملوک، بہاولپور،کوٹ چھٹہ، راجن پور، ڈیرہ(نیوز رپورٹر، بیورو رپورٹ، نامہ نگار، نمائندگان پاکستان) ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد کی ہدایت پر شوگر مافیا کے خلاف ایک اور کاروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیرمحمود کی قیادت میں نادرن بائی پاس فیض عام نرسری کے قریب گودام پرچھاپہ مار کر 500 بوری چینی برآمد کر لی۔مارکیٹ کمیٹی کے (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
پاس چینی کے گودام کا اندراج نہیں کرایا گیا تھا۔گودام مالک کے پاس چینی دکانداروں کو فروخت کرنے کا ریکارڈ بھی نہیں تھا۔گودام سیل کرکے ذخیرہ کی گئی چینی قبضے میں لے گئی اور گودام مالک کے خلاف  قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔   محکمہ فوڈ پنجاب کی سپیشل برانچ کے اہلکاروں کی نشاندہی پر ٹبہ سلطان پور کے مختلف علاقوں میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ذخیرہ کی گئی 14ہزار5سو من گندم برآمد کاروائی کے دوران برآمد کی گئی گندم کی مالیت2کروڑ 61لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے تفصیل کے مطابق سپیشل برانچ کے اہلکاروں کی نشاندہی پر محکمہ فوڈ پنجاب کی ٹیم نے ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقوں میں چک نمبر 161ڈبلیو بی، چک نمبر158ڈبلیو بی اور لالعل سگو میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ذخیرہ کی گئی 14ہزار 500من گندم سے بھری بوریاں برآمد کی ہیں کاروائی کے دوران برآمد ہونے والی گندم کی مالیت2کروڑ61لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے برآمد کی گئی گندم تحویل میں لیکر پاسکو سنٹر منتقل کردی گئی ہے جن افراد سے گندم برآمد کی گئی ہے ان کو سرکاری ریٹ کے مطابق انہیں گندم کی اداگئی کردی جائے گی واضع رہے کہ ٹبہ سلطان پور، چوک میتلا، دوکوٹہ، مترو، گڑھا موڑ سمیت تمام علاقوں میں بڑے زمینداروں اور کاشتکاروں نے گندم بڑے پیمانے پر ذخیرہ کررکھی ہے۔قصبہ گجرات غازی گھاٹ فوڈ انسپیکٹر ثمینہ ناز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ غازی گھاٹ میں فیاض سہرانی کے گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے سینکڑوں بوریاں گندم برآمد ہوئیں سنا ایس ایچ او تھانہ چوک قریشی کمیل رضا بخاری نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے گودام پر ایک پولیس کانسٹیبل کی ڈیوٹی لگا دی تا کہ سٹاک کو شفٹ نہ کر لیں اسکے بعد فوڈ انسپکٹر غازیگھاٹ ثمینہ ناز نے فوڈ سنٹر کی لیبر کو موقع پر بلا لیا اور فیاض سہرانی کی موجودگی میں سرکاری باردانہ میں گندم کی بھرتی کروا کر ٹریکٹر ٹرالی کے زریعے فوڈ سنٹر پر بھجوا دیا دوسری کارروائی میں میڈم ثمینہ ناز نے موضع سوجھل والی میں سابق چیئرمین یو سی گجرات پیر بچو شاہ کے ڈیرہ پر پولیس ٹیم اور متعلقہ موضع کے پٹواری کے ہمراہ چھاپہ مارا جہاں پر ہزاروں من گندم برآمد ہوئی جس پر پیر بچو شاہ نے کہا کہ ہم نے گندم اکٹھی کر لی ہے کل تک ہم فوڈ سنٹر غازیگھاٹ سے باردانہ اٹھا کر بھجوا دیں گے فوڈ انسپکٹر غازیگھاٹ میڈم ثمینہ ناز جو کہ ایک دبنگ آفیسر کے نام سے پہچانی جاتی ہیں نینوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے سٹاک پر پابندی لگائی ہوئی ہے لہزا گندم زخیرہ اندوزوں کے خلاف بھر پور کاروائی کریں گے اور آج کے بعد جو گندم زخیرہ کی ہوئی پکڑی گئی گورنمنٹ کی پالیسی کے تحت ہم اس کو حکومتی ریٹ سے دو سو روپے کم بل بنا کے دین گے لہزا کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے میری تمام کسانوں اور بیوپاریوں سے گزارش ہے کہ اپنی گندم بروقت فوڈ سنٹر پر پہنچا کر اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں فوڈ سنٹر پر کسی بھی قسم کی شکایات ہو تو وہ میری ٹیم سے رجوع کرے جو کہ چوبیس گھنٹے سنٹر پر موجود ہے اور ہم بروقت اس کی شنوائی کریں گے۔ تھانہ سرائے سدھو کے آڑھتی شاہد ولد سلطان،بنیامین ولد ہدایت اللہ جن کی سینکڑوں من گندم ٹرک نمبر 1790LEIجس کو ڈرائیور بابر علی ولد شوکت چلا رہا تھا کو صوبہ سندھ میں سمگل کیا جانا تھا تاہم سپیشل برانچ کی نشاندہی پر محکمہ فوڈ کے انسپکٹر ملک قاسم نے گاڑی کو پکڑ لیا مقامی تھانے میں گاڑی کو گندم سمیت بند کردیا گیا مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا،ملزمان اتنے بااثر تھے کہ تھانہ سرائے سدھو کی حوالات میں بند ہونے کے باوجود سرکاری ملازمین کو سمگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے اور مقامی تھانہ کے ملازمین بھی خاموش تماشائی بنے رہے،تھانہ سرائے سدھو میں گندم سے لوڈ ٹرک بند تھا کہ رات گئے ملزم شاہد کا والدسلطان ٹریکٹر ٹرالی لے کر آگیا اور ٹرک سے گندم ٹریکٹر ٹرالی پر لوڈ کرنے کی کوشش کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے دوسری کاروائی میں ٹریکٹر ٹرالی کو ڈرائیور سمیت تھانے میں بند کردیا۔  اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب نے خفیہ اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک گودام پر چھاپہ مارا، جہاں پر پانچ ہزار کے قریب گندم کی بوریاں ذخیرہ کی گئیں تھی برآمد کرلیں، اس موقع پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر خادم حسین و دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کا کہنا تھا کہ گندم ذخیرہ کرنیوالوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کے احکامات پر برآمد شدہ گندم کو فوری طور پر سرکاری گودام میں منتقل کردیا گیا ہے۔شجاع آباد روڈ پر حساس ادارے سپیشل برانچ انٹیلیجنس ونگ ملتان کی نشاہدہی پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے اصغر نواز اور سر پرست اعلی مرکزی انجمن تاجران بستی ملوک مہر محمد نواز کے گودام پر چھاپہ غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئے 650 چینی کے گٹو جن کی مالیت 26 لاکھ 65 ہزار بنتی ہے برامد کر لی جبکہ دوسری کاروائی میں  750 گٹو چینی مالیت 29 لاکھ 56 ہزار روپے برآمد کرتے ہوئے گودام سیل کردیا۔ دوران ریڈ کاروائی سے روکنے کے لیے را مقیم انجم صدر مرکزی انجمن تاجران بستی ملوک و دیگر عہدیداروں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور حساس اداروں کے افسران کو پریشراز کیا گیا اور شٹر ڈان ہڑتال کی دھمکی دی گئی کیونکہ انجمن تاجران بستی ملوک ذخیرہ اندوزوں کی پسث پناہی کررہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور حساس اداروں کی جانب سے بلا تفریق ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔تاجر برادری کے طرف سے دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کاروائی مکمل کی گئی جب اس بارے مرکزی انجمن تاجران بستی ملوک کے صدر سے موقف لیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ گذشتہ روز ہماری اسسٹنٹ کمشنر ملتان عدنان بدر سے ملاقات ہوئی تھی جس میں اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے کہا گیا تھا کہ چینی مارکیٹ سے  بلیک نہ ہو اس لئے دوکاندار منڈی سے خریداری کے بعد 2روپے فی کلومنافع کے ساتھ چینی فروخت کریں اور اب کاروائی سمجھ سے بالا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اسد چانڈیہ کی گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی جاری چوٹی زیریں سے تین ہزار ذخیرہ کی گئی گندم کی بوریاں برآمدہوئیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اسد چانڈیہ کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری چوٹی زیریں میں سپیشل برانچ کی اطلاع پر  فوڈ انسپکٹر سمندر خان و دیگرے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے محمد عابد بزدار ذوالقرنین خواجہ غلام مصطفی  پولی محمد امین پولی کے گندم کے گوداموں پر چھاپہ مار کر 3000 ہزار کے قریب گندم کی بوریاں برآمد کے سرکاری گوادم میں منتقل کرادی  اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اسد چانڈیہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق فوڈ سنٹر کے ہدف کو پورا ہونے تک کس کو گندم ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت بلکل نہیں خلاف ورزی کرنے والوں  کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا.کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے ماڈل بازار میں قائم رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا اور آٹا، چینی و دیگر اشیائے خوردونوش کے اسٹالز میں جا کر خریدوفروخت کے عوامل کا جائزہ لیا۔انہوں نے اشیاء کے نرخ اور کوالٹی کا معائنہ کیا۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے پولٹری اور گوشت کے اسٹالز کا معائنہ کیا۔۔انہوں نے ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ کا معائنہ کیا جہاں تازہ پھل اور سبزیاں عام مارکیٹ سے 25فیصد کم نرخ پر وافر مقدار میں دستیاب تھیں۔شہریوں نے صحافیوں کوبتایا کہ ڈسٹر کٹ ہسپتال روڈ پر واقع یوٹیلیٹی اسٹور کاانچارج چینی اور گھی کی خریداری پرشہریوں اور خواتین کوتنگ کرنے لگا ہے چینی اور گھی کی خریداری پر ڈیڈ آئٹم شیمپو، صابن، مصالحہ جات، سرف ودیگر اشیاء زبردستی خرید کر نے پر مجبور کرتا ہے دیگر اشیاء خرید نہ کر نے والوں کوچینی اور گھی دینے سے بھی صاف انکار کردیتا ہے شہریوں نے اس صورت حال پر وزیراعظم عمران خان اور ایم ڈی پاکستان یوٹلیٹی اسٹورز کو نوٹس لینے اور عوام کوریلیف دلانے میں کردار ادا کرنے کا مطا لبہ کیا ہے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کے رمضان بازاروں کا معائنہ کیاچینی کے مزید چار کاؤنٹرز بڑھانے اور آٹا کی فروخت کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ ماڈل اور آرٹس کونسل کے رمضان بازاروں کا اچانک معائنہ کیا۔ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس سمیت پھل،سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کا معیار چیک کرنے کے ساتھ قیمتوں کا موازنہ کیا۔خریداری میں مصروف لوگوں سے معلومات حاصل کیں۔کمشنر نے زیادہ لوگوں کو مستفید کرنے اور وقت بچانے کیلئے دونوں رمضان بازاروں میں چینی کے مزید چار چار کاؤنٹرز اور عملہ بڑھانے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف کو موقع پر موجود رہ کر انتظامات مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں کمشنر نے آٹا کے سٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے فروخت کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کے احکامات جاری کیے کمشنر نے ماڈل رمضان بازار میں صفائی بہتر کرنے کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،کارپوریشن اور دیگر محکموں کو بھی احکامات جاری کئے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ رمضان بازار عوام کی سہولت کیلئے قائم کئے گئے ہیں خریداروں کو معاشی ریلیف دلانے کے ساتھ انہیں ہرممکن سہولیات فراہم کریں۔کمشنر نے کہا کہ چینی سمیت زیادہ خریداری کے سٹالز پر عملہ بڑھایا جائے۔
چھاپے