پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن، پارٹنر سکولوں کیلئے  کوالٹی انشورنس،ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن، پارٹنر سکولوں کیلئے  کوالٹی انشورنس،ٹیسٹ کی ...

  

 ملتان (نیوز رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے پنجاب بھر (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

کے پارٹنر سکولوں کے لیے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ مراسلہ کے مطابق پنجاب بھر کے 26لاکھ بچوں کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ 20جون سے 10جولائی تک لیے جانے کا امکان ہے۔ اس بارکیواے ٹی تمام سکولوں کے تمام بچوں کا لیا جائے گا۔ سکول مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ طلبا کو گھر سے حل کرنے کے لیے مختلف اسائنمنٹس، ورک شیٹس، ہوم ورک اور ٹیسٹ دیں تاکہ وہ آنے والے کیو اے ٹی کے لیے بہتر انداز میں تیاری کر سکیں اور اساتذہ کو تاکید کریں کہ وہ طلبا سے رابطہ میں رہیں اور آن لائن کلاسز کے ذریعے بچوں کو آنے والے ٹیسٹ کے لیے تیار کریں۔ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے لیے سلیبس پیف کی ویب سائٹ پر فروری 2021میں ہی اپ لوڈکر دیا گیا تھا۔کیو اے ٹی میں اے ایل پی کا 50%سلیبس شامل کیا گیا ہے جو کہ کل سلیبس کا 25% بنتاہے۔کیو اے ٹی میں حسب سابق چار مضامین ریاضی، اردو، جنرل سائنس، اور انگلش شامل ہونگے تاہم کورونا کے پیش نظر انگریزی کے مضامین میں فیل ہونے والے بچوں کا رزلٹ سکول کے مجموعی رزلٹ پر اثر انداز نہیں ہو گا۔ٹیسٹ ان بچوں کا لیا جائے گا جو فروری، مارچ 2021میں کی جانے والے SISویری فیکیشن کے دوران ویریفائیڈ پائے گئے۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -