امن وامان،کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ملتان  میں فلیگ مارچ کینٹ پہنچ کر اختتام پذیر

امن وامان،کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ملتان  میں فلیگ مارچ کینٹ پہنچ کر اختتام ...

  

  ملتان (  وقا ئع نگار  )  آر پی او ملتان سید خرم علی شاہ، کمشنر ملتان جاوید اختر محمود، سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ اور ڈپٹی(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

 کمشنر ملتان علی شہزاد کی زیر قیادت سٹی پولیس ملتان کا پاک فوج، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کو کورونا وائرس سے بچا  کے لیے آگاہی دینا اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو کورونا وائرس سے بچا کے لیے آگاہی دینا اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔فلیگ مارچ آر پی او ملتان سید خرم علی شاہ، کمشنر ملتان جاوید اختر محمود، سی پی او ملتان منیر مسعو مارتھ اور ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کی سربراہی میں روانہ ہوا۔پاک فوج، رینجرز، مختلف سرکل کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈ کے افسران فلیگ مارچ میں شامل ہوئے۔فلیگ مارچ کے دوران شہریوں سے اپیل کی گئی کہ کورونا وائرس سے بچا کے لیے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں اس کے علاوہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو یہ پیغام بھی دینا ہے کہ آپ کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔شہریوں سے اپیل کی گئی کہ مشکوک افراد یا کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 یا متعلقہ تھانے کو اطلاع دے کر زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔واضح رہے  فلیگ مارچ نشتر ہسپتال ملتان سے شروع ہوکر کلمہ چوک، کچہری چوک، 9 نمبر اور شہر کے مختلف مقامات سے ہوتا ہوا کے کینٹ پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔

فلیگ مارچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -