بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کی ویکسین پر سندھ حکومت کا قبضہ

    بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کی ویکسین پر سندھ حکومت کا قبضہ

  

بہاول پور(بیورورپورٹ) بہاول پور بی وی ایچ کی کتے کاٹنے کی ویکسین سندھ حکومت نے اپنے قبضہ میں لے لی۔ بی وی ایچ میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو سخت دشواری کا سامنا متعدد مریضوں کی حالت غیر ہوگئی  تفصیل کے مطابق بی وی(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

 ایچ کی کراچی سے آنے والی کتے کاٹنے کی ویکسین تقریباً 20ہزار انجکشن جو بی وی ایچ میں لائے جارہے تھے سندھ حکومت نے اپنے قبضہ میں لے کر اپنے ہسپتالوں کے حوالے کردی ہے اس سلسلے میں بی وی ایچ میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے وجہ سے ضلع بھر کے کتے کاٹنے کے مریضوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے اکثر مریضوں کی حالت غیر ہوگئی ہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان فوری طورپرنوٹس لیں اور کتے کاٹنے کی ویکسین فوری طورپر مہیا کی جائے۔

قبضہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -