نوجوان قتل، مختلف شہروں میں حادثے،8افراد جاں بحق
ملتان، راجن پور، مظفر گڑھ، شجاع آباد، کرم پور(وقائع نگار، تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) راجن پور،انڈس ہائی وے پردو مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 11 زخمی ہوگئے ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو نے جا ئے وقوعہ پر پہنچ (بقیہ نمبر51صفحہ7پر)
کرزخمیوں کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال منتقل کردیا، واقعات کے الگ الگ مقد مات درج کرلئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا پہلا حادثہ پارکو اسٹیشن کے قریب ہوا جہاں مورو صوبہ سندھ سے زائرین کا ٹرک آزاد کشمیر جارہا تھا کہ کوٹلہ عیسن،پارکواسٹیشن کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک الٹ گیا اور حادثہ کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال منتقل کردیا دوسرا حادثہ بستی لشاری کے پاس پیش آیا جہاں تیز رفتار مزداویگن اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا پولیس نے دونوں واقعات کے مقد مات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ڈیر ھ سالہ بچے پانی والی موٹر کا کرنٹ لگنے سے موقع پر جابحق ہوگیاتفصیل کے مطابق شجاع آباد کے رہائشی الطاف کا ڈیر ھ سالہ بیٹا وحید پنی والدہ کے ہمراہ پانی والی موٹرکے قریب کھیل رہاتھا کہ اچانک موٹر سے کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگیا بچے کو تشوتشناک حالت میں ہسپتال لایاگیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڈ گیا۔ محبوبہ کوملنے جانے والا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔تفصیل کے مطابق کرم پور کے نواحی موضع پیر شاہ کی بستی ٹھٹھہ پاولیاں والہ میں زوار عرف زواری مئے کے اظہر کی بیوی سے نا جائز تعلقات تھے۔گذشتہ رات زوار عرف زواری اپنی محبوبہ کو ملنے کیلئے گیا ہوا تھا۔ تو ورثاء جاگ گئے۔ورثاء محمد اظہر،خالد حسین نے سوٹو اور آہنی راڈؤں سے زوار عرف زواری پر حملہ کردیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مو قع پر جاں بحق ہو گیا۔تھانہ کرم پور نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے آر ایچ سی کرم پو ر میں پہنچا دیا اور کاروائی شروع کردی تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے سائیکل سوار 2 کمسن بچوں کو کچل دیا،ایک بچہ جاں بحق ایک زخمی،ڈرائیور موقع سے فرار،تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی قصبے لال پیر میں موضع درگھ کا رہائشی 8 سالہ احتشام اپنے دوست کے ہمراہ سودا سلف لانے کیلئے سائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے سائیکل کو کچل دیا دونوں بچوں کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کیا گیا جہاں ہسپتال زرائع کے مطابق 8 سالہ احتشام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے بچے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا کمسن احتشام اپنے ماں باپ کا اکلوتا بچہ بتایا گیا ہے پولیس نے ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے تھانہ نیو ملتان کے علاقے حسن آباد گیٹ نمبر ایک کے قریب سے 55 سالہ عورت کی ریت کے پانی کے کھڈے سے لاش ملی ہے۔۔جس کے نام کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔مقامی پولیس نے ریسکیو 1122 می مدد سے لاش کو نشتر ہسپتال سرد خانہ برائے شناخت رکھوا دی ہے۔جبکہ پولیس تھانہ نیو ملتان نے کاروائی شروع کردی ہے۔الپہ کے علاقے میں موٹر سائیکل کا ٹرالر کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔جسکو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چھوٹی جھوک وینس بوسن روڈ پر ایک طرف ٹرالر کھڑا ہوا تھا جس میں پیچھے سے آنے والے موٹرسائیکل نے ٹرالر کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دو موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق جبکہ تیسرا زخمی ہوا ہے۔ریسکیو نے زخمی کو نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کردیا۔جبکہ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
حادثات