فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم،1450لٹر ملاوٹی دودھ تلف، وارننگ نوٹس

فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم،1450لٹر ملاوٹی دودھ تلف، وارننگ نوٹس

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی جعلسازوں، ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری ہے  ملک کولیکشن سنٹرز کی چیکنگ کی گئی 1450 لٹر ملاوٹی دودھ تلف، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور کے مختلف اضلاع میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری(بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

 ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 123 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری خوراک کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پرمتعدد فوڈ یونٹس کو 85,000 روپے کے جرمانے عائد جبکہ 96 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ لیہ میں ڈیری سیفٹی ٹیم نے چک 288 ٹی ڈی اے میں ملک کولیکشن سنٹر پر کارروائی کی۔ ٹیسٹ کے دوران دودھ میں فیٹ اور غذائیت کی کمی پائی گئی۔دودھ میں ملاوٹ کرنے پر فوڈ بزنس مالکان کو 12ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ 1ہزار لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کردیا گیا۔ اسی طرح بہاولنگر کے علاقے میں اڈہ تھل لوہارکا منچن آباد میں دودھ بردار گاڑی کی چیکنگ کی گئی۔ لیکٹوسکین ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی اور ڈیٹرجنٹس کی ملاوٹ پائی گئی۔ گاڑی نمبر ایل ایچ او 6643 میں موجود 450 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔ بہاولنگر میں آئسکریم یونٹ کو پروڈکشن ایریا میں گندا پانی کھڑا ہونے پر 12ہزار، مظفرگڑھ میں ملک کولیکشن سنٹر کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 10 ہزار اور ڈی جی خان میں 2ملک شاپس کو غیرمعیاری دودھ کی فروخت پر 7،7 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -