ہمارا مقصد عوام کو بہترین منصوبے اور سہولیات دینا ہے: شوکت یوسفزئی 

ہمارا مقصد عوام کو بہترین منصوبے اور سہولیات دینا ہے: شوکت یوسفزئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے شانگلہ میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق بدعنوانی پہ زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پر ہوگا, ہمارا مقصد عوام کو بہترین منصوبے اور سہولیات دینا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے منگل کے روز اپنے دفتر میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی سکیموں کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کوئی گوسٹ سکیم قابل قبول نہیں ہوگی اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ نے شانگلہ میں پینے کے پانی کے کئی منصوبے شروع کئے ہیں۔ جس میں سٹیل پائپ استعمال ہوگا۔اس طرح عوام کو پلاسٹک پائپ سے نجات ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جاری منصوبوں کی سخت مانیٹرنگ ہوگی اور تمام منصوبوں کی فزیکل ویریفکیش کو یقینی بنایا جائے گا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شانگلہ میں پبلک ہیلتھ کی سکیمیں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں جس سے عوام کو نقصان ہو رہا ہے۔، یہ سکیمیں جلد از جلد مکمل کی جائیں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ میں اپنے ہر منصوبے کو بذات خود دیکھوں گا ایسے نہیں ہوگا کہ حکومت پیسے بھی دے اور اس پرگوسٹ سکیمیں بنیں جس کے پیسے تو دیے جائیں مگرسکیم نہ ہو، ایسے کرنے پہ سخت کاروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کئی سال پہلے بوٹیال میں دو کروڑ روپے کی لاگت سے دو ٹیوب ویل بننے تھے جو کہ ابھی تک نہیں بنے مگر رقم خرچ کی جا چکی ہے انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ اس پر ایکشن نہیں لیتا تو اسے انکوائری کے لئے نیب یا انٹی کرپشن کو بھیج دیا جائے گا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ہمارا کام عوام کی خدمت کرنا ہے عوام کی خوشحالی ہمارا مقصد ہے۔ ہم شفافیت سے سارے منصوبے مکمل کر رہے ہیں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ان تمام منصوبوں کی انکوائری ہوگی۔ جن پر پیسے تو لگ چکے ہیں مگر گراؤنڈ پر وہ سکیم موجود نہیں۔

مزید :

صفحہ اول -