10چھٹیوں سے صنعت کو بہت نقصان ہو گا: زبیر موتی والا

   10چھٹیوں سے صنعت کو بہت نقصان ہو گا: زبیر موتی والا

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس کے بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے سلسلے میں 10 دن صنعت بند ہو گی تو انڈسٹری کو بہت نقصان ہو گا۔عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے کراچی چیمبر آف کامرس کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زبیر موتی والا نے  کہا کہ عید کی چھٹیاں 3 سے 4 دن ہونی چاہئیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔زبیر موتی والا نے کہا کہ صبح 6 بجے دکانیں کھولنا کراچی کے تاجروں کا مزاج نہیں، اس کیلئے دن 12 سے رات 12 تک وقت دیں۔انہوں نے کہا کہ کاروباری اوقات کو اسمارٹ طریقے سے مینج کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -