فردوس عاشق پر ن لیگ کی تنقید پر حیرانی ہے: خرم شیر زمان

  فردوس عاشق پر ن لیگ کی تنقید پر حیرانی ہے: خرم شیر زمان

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ فردوس عاشق پر ن لیگ کی تنقید ایسے ہے جیسے الٹا چور کتوال کو ڈانٹے۔انہوں نے کہا کہ اے سی سیالکوٹ سونیا صدف کے ساتھ فردوس عاشق کے سخت لہجے پر ن لیگ کی تنقید حیران کن ہے، ن لیگ کی تنقید ایسے ہے جیسے الٹا چور کتوال کو ڈانٹے۔انہوں نے کہا کہ قوم نہال ہاشمی، جاوید لطیف اور رانا ثنااللہ کا سرکاری افسران کے ساتھ دھمکی امیز رویہ نہیں بھولے۔ حکومت اور بیوروکریسی دونوں فرائض و کوتاہی پر عوام کے جوابدہ ہیں۔ بیوروکریسی کا کام حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمدکے ذریعے عوام کو ریلیف دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے حکمران بھی اپنے محلوں سے باہر نکلیں اور چھاپا مار کارروائیوں کا حصہ بنیں۔ سندھ حکومت شوبازیوں اور کمیشن وصولی کے بجائے عوامی خدمت کرے۔ تحریک انصاف کے سخت اقدامات کا مقصد عوامی مفاد کا تحفظ ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -