جعلی کرنسی کی خرید و فروخت  میں ملوث ملزمان گرفتار

جعلی کرنسی کی خرید و فروخت  میں ملوث ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیل ٹاؤن پولیس نے خفیہ معلومات پر چھاپہ مار کارروائی میں جعلی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزمان سے پانچ لاکھ سے زائد جعلی نوٹ، موبائل فونز، دستاویزات اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ ملزمان نے شہر کی مختلف مارکیٹوں میں جعلی کرنسی سے خریدو فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ ملزمان سے برآمد موبائل فونز کا سائنسی تجزیہ بھی کرایا جائیگا۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔