بائیکو نے فائرفائٹرز  کو اعزاز سے نوازا

     بائیکو نے فائرفائٹرز  کو اعزاز سے نوازا

  

کراچی (پ ر)پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائننگ کمپنی بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈنے فائر فائٹرز کے عالمی دن کی مناسبت سے بلوچستان کے علاقہ حب کے موضع کنڈ میں اپنی ریفائنری میں ایک تقریب کا انعقادکیا۔سماجی فاصلہ اور کورونا وبا کے حوالے سے تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ بائیکو نے کمپنی کے آگ بجھانے والی ٹیم کو ان کی بہادری، جرات اور قربانی کے اعتراف میں میڈلز سے نوازا۔ اظفر سعید بیگ، وائس پریذیڈنٹ، اے ایچ آر، بائیکو نے کمپنی کی سیفٹی میں فائر فائٹرز کے کردار سراہا اورکہا کہ ”بائیکو آپ کی قربانیوں کا مشکور ہے۔فائر فائٹرز دوسروں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے لگن اور پیشہ ورانہ مہارت سے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔میں فائر فائٹرز کے عالمی دن پر ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں“۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -