کراچی:خاتون پروفیسر کو  قتل کرنے والا ملزم گرفتار 

  کراچی:خاتون پروفیسر کو  قتل کرنے والا ملزم گرفتار 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے شریف آباد میں گزشتہ ماہ دوران ڈکیتی خاتون پروفیسر کو قتل اور ان کے شوہر کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیاہے۔شریف آباد پولیس نے 21 اپریل کو شریف آباد میں خاتون پروفیسر نسرین نگہت قتل کیس حل کرلیا، خاتون پروفیسر نسرین نگہت زوجہ محمد عرفان کے قتل میں ملوث ملزم شاہد الرحمن ولد سیف الرحمن کو گرفتار کرلیا ہے۔خاتون پروفیسر کو دوران ڈکیتی قتل جبکہ ان کے شوہر کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھا۔پروفیسر نسرین اپنے بیٹے حسان کی شادی کے سلسلے میں خریداری میں مصروف تھی کہ دوران ڈکیتی ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ پروفیسر نسرین کے خاوند پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق تکنیکی بنیادوں پر تفتیش سے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -