صوبائی وزیر جام اکرام کا رات گئے مارکیٹس اور ہوٹلز کا دورہ

  صوبائی وزیر جام اکرام کا رات گئے مارکیٹس اور ہوٹلز کا دورہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے رات گئے ضلع ساؤتھ کی مارکیٹس، ہوٹلز اور دو دریا کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پرصوبائی وزیر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ون جنید اقبال خان، اسسٹنٹ کمشنر ساؤتھ ولید اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کھڈا مارکیٹ، شہباز کمرشل، بدر کمرشل، صدر اور دیگر علاقوں کا سمیت دو دریا پر قائم ہوٹلز کا دورہ کیا۔ دورے کے دورانقانون کی خلاف ورزی کرنے والوں دکانداروں کو سرزنش اور افسران کو جرمانے عائد کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام اور تاجر برادری اپنے آپ کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے ایس او پیز پر عمل کرے کیونکہ انسانی زندگیاں سب سے قیمتی ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے مذید کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومتی اقدامات پر سختی سے پابندی کروائے تاہم ناجائز طور پر کسی کو بھی تنگ کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -