پولیس ٹریننگ :ڈاکٹر انعم تجمل نے خواتین کا سربلند کردکھایا 

پولیس ٹریننگ :ڈاکٹر انعم تجمل نے خواتین کا سربلند کردکھایا 

  

کراچی (پ ر) ڈاکٹر انعم تجمل نے پولیس کی لاہور میں ہونے والی ایلیٹ پولیس ٹریننگ کورس میں تاریخ رقم کی۔ایلیٹ پولیس ٹریننگ کا سب سے مشکل حصہ ماناجاتا ہے جہاں پر روزانہ 2میل کی دوڑ کے ساتھ ساتھ گھڑ سواری،مختلف طرح کی گنز کا استعمال،شارٹ رینج اور لانگ شوٹنگ کے لیے،پٹرولنگ اور دیگر مشکل ٹیکنیکل ٹریننگ شامل تھی۔ڈاکٹر انعم سی ٹی پی میں اس کورس میں اول پوزیشن حاصل کی۔اس کے علاوہ ان کے ساتھیوں میں خصوصی ٹریننگ حاصل کیے ہوئے اعلیٰ افسران بھی شامل تھے جس کا مقابلہ کرکے ڈاکٹرانعم نے یہ ثابت کیا کہ آج کی لڑکیاں مردوں سے کسی بھی شعبے میں پیچھے نہیں ہیں۔سندھ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر انعم نے نہ صرف سندھ کا بلکہ اپنے ملک کا نام بھی روشن کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -