کراچی:کریسنٹ کے تحت محمد علی بخاری کے آرٹ شو کی تیاریاں 

  کراچی:کریسنٹ کے تحت محمد علی بخاری کے آرٹ شو کی تیاریاں 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کریسنٹ آرٹ گیلری کے زیر اہتمام گورنر ہاؤ س کراچی میں کامیاب آرٹ فیسٹول کے بعد پی سی ہوٹل میں آرٹسٹ محمد علی بخاری کے سولو آرٹ شو کی تیاریاں شروع جس کا انعقاد 5جون کو ہوگا۔ شو میں شرکت کیلئے رجسٹریشن جاری ہے۔اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر کریسنٹ کے چیف ایگزیکٹو ناصر جاوید نے کہا کہ پاکستان آرٹ کو دنیا بھر میں روشناس کرانا مشن ہے۔ کراچی سمیت ملک بھر میں اور بیرونِ ممالک میں تواتر کے ساتھ آرٹ شو منعقد کرانے کا پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ پاکستانی آرٹسٹ انتہائی باصلاحیت ہیں جن کی حوصلہ افزائی کے ذریعے ان کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بین الاقوامی سطح کے مقابلے میں آرٹ پر کام ہو رہا ہے، تاہم آرٹسٹوں کے محدود وسائل ان کی پینٹنگ انٹرنیشنل آرٹ فیسٹول تک رسائی حاصل نہیں کرپاتی ہیں۔ اس سلسلے میں کریسنٹ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور باصلاحیت آرٹسٹوں کے ساتھ شانہ بشانہ تعاون کریگی۔ ناصر جاوید نے مزید کہا کہ محمد علی بخاری آرٹ شو میں شرکت کیلئے رجسٹریشن 20 مئی تک ہوگی اور فارم info@crescentartgallery.com پر ای میل کئے جا سکتے ہیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -